وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات پر کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان کے تھیم پارک کے مسلسل دورے جاری ہیں۔ کمشنر لاہور نے تھیم پارک سوسائٹی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اے سی رائیونڈ ذوہیب احمد اور ڈی ایم ڈی واسا عبداللطیف نے بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور مریم خان نے سوسائٹی رہائشیوں سے ملاقات کی اور انکی آراء کو بھی سنا۔ انہوں نے واسا کو اضافی ہدایات دی اور سوسائٹی رہائشیوں کے دیگر مسائل حل کیلئے پلاننگ طلب کی ہے۔کمشنر لاہور مریم خان نے کہا ہے کہ تھیم پارک سوسائٹی کے 34 میں سے 31 بلاک مکمل کلئر ہیں، دو 98 فیصد کلیر اور صرف ایک میں نکاسی کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوسائٹی میں روڈ کلئر، آمدورفت نارمل جبکہ 99فیصد آبادی اپنے گھروں میں لوٹ چکی ہے، خالد بن ولید بلاک سے مختلف میکانزمز کے ذریعے جوائنٹ ٹیمیں نکاسی آب کیلئے کام کررہی ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ تھیم پارک میں کلیننگ، سویپنگ اور ڈینگی و جراثیم کش سپرے جاری ہے، صفائی ورکرز صفائی، کچرا و کیچڑ اٹھانے کیلیے مشینری کے ساتھ شفٹوں میں کام کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے 63سو کنال سے زائد پوری سوسائٹی میں سیلابی پانی 18تا20فٹ موجود تھا۔کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب کا پیغام ہے ہر مکین کی مکمل بحالی تک حکومت پنجاب انکے ساتھ کھڑی ہے، ان شاءاللہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق تھیم پارک کے آخری بلاک کو بھی جلد کلیر کیا جائیگا۔
Read Next
22 گھنٹے ago
روڈا کی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی، حسنین سٹی،بسم اللہ ہاؤسنگ گارڈن،عدیل،عظیم، متین گارڈن خرم ٹاؤن الحق گارڈن، حسن بلاک،سمارٹ ہومز کے دفاتر سیل
24 گھنٹے ago
لاہور،عوامی مقامات، بس اسٹاپس اور مین شاہراہوں پر پان تھوکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
2 دن ago
*ٹاون ہال لاہور۔ "محفوظ بسنت” شہریوں کے تحفظ کے لیے موٹرسائیکلز پر سیفٹی راڈز لگانے کی مہم عروج پر۔*
2 دن ago
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹی20سیریز،قذافی اسٹیڈیم کی صفائی دھلائی مکمل،زیرو ویسٹ زون قرار دے دیا گیا
4 دن ago






