داتا گنج بخش زون میں بغیر نقشہ منظوری اور بائی لاز کے خلاف کمرشل تعمیرات کی بھرمار

لاہور(طاہر چوہدری ) میٹروپولیٹین کارپوریشن کےشعبہ پلاننگ میں تعینات کمزوراعصاب کے مالک میٹروپولیٹین آفیسرپلاننگ کے باعث داتا گنج بخش زون میں بغیرنقشہ اور بلڈنگ بائی لاز کے برعکس کمرشل تعمیروں کی بھرمار، انفورسمنٹ انسپکٹر بلڈنگ نعمان ورک کے وارے نیارے قومی خزانے کو نقشہ فیس کی مد میں بھاری نقصان ،بتایا گیا ہے کہ داتا گنج بخش زون میں تعینات انفورسمنٹ بلڈنگ انسپکٹرنعمان ورک کی کرپشن عروج پر ہے۔مین ساندہ روڈ پر تین عدد کمرشل پلازوں کی غیر قانونی تعمیر جاری اس کے علاوہ بھی کئی غیر قانونی تعمیریں ہو رہی ہیں۔شہری حلقوں نے چیف آفیسرمیٹروپولیٹین کارپویشن علی عباس بخاری سے کارووائی کا مطالبہ کیا ہے۔ چیف آفیسرمیٹروپولیٹین کارپوریشن علی بخاری نے رابطہ کرنے پر کہا کہ کرپٹ اور لاپروہ آفیسرز و عملے کے خلاف سخت ایکشن لیا جایے گا ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز کے ویژن کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے غیرقانونی تعمیروں کے خلاف ایکشن کا عندیہ دے دیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button