پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہور نے سینکڑوں ڈیلی ویجز ملازمین فارغ دیئے

پی ایچ اے کی انتظامیہ نے سات سو خاندانوں کے چولہے بند کر دیئے۔ڈی جی پی ایچ اے کے حکم پر رکھے گئے سات سو مالیوں کو نکالنے کا فیصلہ اس مہنگائی کے دور میں کئی خواتین مالیوں کو بھی نکال دیا گیا بیواؤں اور یتیموں کی پی ایچ اے انتظامیہ کو بدعائیں۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نوٹس لیں بے سہارا ماؤں کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل ڈی جی پی ایچ اے طاہر وٹو کے حکم پر سات سے زائد مالی ملازم رکھے گئے تاکہ شہر کو پودوں سے خوبصورت بنایا جائے اور پارکس کو زیادہ خوبصورت بنایا جائے لیکن اب مختلف زونز کو حکم صادر کیا گیا ہے رکھے گئے نئے مالیوں کو فارغ کردیا جائے جس پر مختلف زونز سے سینکڑوں مالیوں کو فارغ کیا جارہا ہے یہ ان مالی ملازمین کو فارغ کیا جارہا ہے جو باقاعدہ اپنی اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں پی ایچ اے زرائع کے مطابق یہ وہ ڈیلی ویجز ملازم ہیں جن کا گھر چولہا انکی تنخواہ سے چل رہا تھا سات سو خاندان مسلم لیگ ن پر خوش تھا اور وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کو دعائیں دے رہا تھا لیکن یکایک ڈی جی پی ایچ اے نے نوکری سے نکال کر غریبوں کے چلتے چولہے بند کردیئے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button