*کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ منصوبے میں اہم پیش رفت، پیکیج ٹو کے ہائی رائزڈ ایریا کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔*

ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ کا دورہ کیا۔ چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، کنٹریکٹر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔

کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ کے پیکج ٹو کے ہائی رائزڈ ایریا کو ٹریفک کے لیے آج کھول دیا گیا ہے۔بند روڈ منصوبے کے دونوں پیکجز کے ہائی رائزڈ ایریا ٹریفک کے لیے مکمل طور پر کھل دیئے گئے ہیں۔نیازی انٹرچینج تا بابو صابو ہائی رائزڈ ایریا پر ٹریفک روانی سے جاری ہے۔کنٹرولڈ ایکسیس کوریڈور بند روڈ کے پیکج ون کے اطراف سروس روڈ کا کام تکمیل کے قریب ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق نے پیکج ٹو کے ہائی رائزڈ ایریا کا معائنہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ہائی رائز ایریا پر ٹریفک کھلنے سے شہریوں کو بڑا ریلیف ملا ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کنٹرولڈ ایکسیس کوریڈور کے پیکج ٹو کی سروس روڈ پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے عید کی چھٹیوں کے بعد منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ دونوں پیکجز کے اطراف کی سروس روڈ کا کام جلد مکمل کرکے شہریوں کو مکمل ریلیف دیا جائے، منصوبے کو ہر صورت رواں ماہ مکمل کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button