لاہورشہر میں تقریباً 8 گھنٹے مسلسل بارش کے تاریخی سپیل سے اوسطاً 136 ملی میٹر ریکارڈ بارش ہوئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر شہر بھر میں برستی بارش میں ہی انتظامیہ،پی ڈی ایم اے، واسااور دیگر متعلقہ اداروں کی ٹیمیں مسلسل سرگرم عمل رہیں۔ صرف چند گھنٹوں میں ہی شہر کے متعدد مقامات سے نکاسی آب کے عمل کو مکمل کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نکاسی آب کی مسلسل مانیٹرنگ کرتی رہیں۔ دھرم پورہ،فیروز پور روڈ، اقبال ٹاؤن، سمن آباد،مغل پورہ بیجنگ اورشادمان انڈرپاس بھی مکمل طور پر کلیئر کر دیئے گئے۔ ماڈل ٹاؤن، ایف سی کالج، نشتر ٹاؤن،ظہور الٰہی روڈ انڈر پاس،گرجا چوک اورشالامار لنک روڈ کی بیشتر سڑکوں سے بارش کے پانی کی نکاسی کرکے ٹریفک کے لئے کھول دیئے گئے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شہر بھر میں ٹریفک کی روانی کے لئے وارڈن اور افسران کو فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت کی۔ واسا اہلکار برساتی نالوں میں رکاوٹیں ہٹانے کے لئے اندر اتر گئے۔ بارش کے پانی کے فوری نکاس کے لئے نالوں کی صفائی کا عمل بھی چند گھنٹوں میں مکمل کیا گیا۔سڑکوں پر واسا کی ٹیمیں پہنچ کر کئی برستی بارش میں پانی نکالنے میں مشغول رہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے بارش کے دوران شہریوں کو بلا صورت سڑکوں پر آنے سے گریز کی اپیل کی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ موسلادھار بارش میں گھنٹوں کھڑا ہوکر کام کرنے والے واسا اہلکاروں کو شاباش دیتی ہوں۔ موسلادھار بارش کی وجہ سے غیر معمولی صورتحال کے باوجودواسا اور متعلقہ ادارے کی ٹیمیں مسلسل کام میں مصرورف رہیں۔
Read Next
9 گھنٹے ago
مریم نواز شریف کی بھاٹی گیٹ مین ہول واقعہ پر اظہار برہمی،انتظامیہ،ایل ڈی اے،واسا سمیت ذمہ داراداروں کی کارکردگی پر سخت سرزنش
2 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کی تاریخ کے پہلے اور منفرد ”پرواز کارڈ“ کا افتتاح کر دیا
2 دن ago
پنجاب بیوروکریسی تقررو تبادلے،ڈاکٹر شعیب اکبر کی خدمات وفاق کے سپرد،جاوید اختر او ایس ڈی،سائرہ عمر سیکرٹری سوشل ویلفیئر تعینات
3 دن ago
وزیراعلی مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،آتشزدگی کے واقعات سے بچاؤ کے لئے اہم فیصلے
3 دن ago






