خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کی قیادت کرنے والے شخصیت سابقہ ممبر قومی اسمبلی و سابقہ ناظم اعلی مردان مئیر مردان حمایت اللہ مایار سرکاری دورے سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔وطن پنچنے پر عوامی نیشنل پارٹی کارکنوں و بلدیاتی ممبران نے انکا پرتپاک استقبال کیا۔ بلدیاتی نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے حمایت اللہ مایار کا کہنا تھا کہ مقامی حکومتوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کی ہیں اور کرتے رہینگے۔
ہم مضبوط مستحکم مقامی حکومتوں کا نظام چاہیتے ہیں جہاں پر عوامی کو گھر کی دہلیز پر سہولیات مل سکے۔
خیبرپختونخوا میں ہم میونسپل سروسز فراہمی کا ایسا نظام چاہیتے ہیں جس سے عوام کو فایدہ صحت مند معاشرہ کی تشکیل بن سکے انسان دوست ماحول مل سکے خیبرپختونخوا کے عوام کو۔ بلدیاتی مسائل کے حوالے سے ہم عدالتی محاز پر بھی کوشیش کررہے ہیں اور احتجاج و مذکرات کے میدان میں بھی پیچھے نہیں ہیں۔ انشاءاللہ لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے مشاورتی اجلاس میں آیندہ لائحہ عمل پر مشاورت کی جائے گی۔






