وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ ستھرا پنجاب صرف صفائی تک محدود پروگرام نہیں بلکہ ویسٹ کی محفوظ ڈمپنگ اور ری سائیکلنگ اسی پروگرام کا حصہ ہے۔ وہ سول سیکرٹریٹ میں ہونے والے ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس میں ستھرا پنجاب پروگرام کے ویسٹ کی ماحول دوست ری سائیکلنگ کی مختلف سکیموں پر غور کیا گیا۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں، ایڈیشنل سیکرٹری احمر کیفی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) کے سی ای او بابر صاحب دین نے بریفنگ دی۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے عالمی سطح پر ماحولیاتی تبدیلیوں سے ہونے والے نقصانات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیرس معاہدے کے مطابق ویسٹ کی محفوظ ڈمپنگ کے ذریعے کاربن کریڈٹ کلیم بھی کرے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ویسٹ جیسے ماحولیاتی چیلنج کو قومی اثاثے میں تبدیل کیا جائے گا۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف کی منظوری کے بعد پنجاب حکومت لاہور کے نواحی علاقے لکھوڈیر میں ملک کا پہلا ری سائیکلنگ پارک بنائے گی۔ صرف لکھوڈیر کے کاربن کریڈٹ سے سالانہ ایک ارب روپے ریونیو متوقع ہے۔ جانوروں کی آلائشوں سے توانائی پیدا کرنے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔ آلائشوں سے ایک ہزار ٹن توانائی پیدا ہونے کا تخمینہ ہے۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ اندرون و بیرون ملک روڈ شوز کے انعقاد کے ذریعے سرمایہ کاروں کو اس پراجیکٹ میں شمولیت کی دعوت دیں گے۔ بائیوگیس اور تعمیراتی اینٹیں بنانے کی پیشکش بھی موصول ہوئی ہے۔ لاہور کے بعد دیگر شہروں میں ویسٹ کو بروئے کار لائیں گے۔ صوبائی نے ایل ڈبلیو ایم سی کو ہدایت کی کہ روڈ شوز کی تفصیلات طے کر کے پیش کی جائیں تاکہ اگلے لائحہ عمل پر غور کیا جا سکے۔
Read Next
1 گھنٹہ ago
پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپروومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام،وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی نیسپاک کنسلٹنٹ مقرر کرنے کی ہدایت
16 گھنٹے ago
*محکمہ بلدیات پنجاب نے اقبال فرید کی گریڈ 20 میں مستقل ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا*
1 دن ago
وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت اجلاس،ممکنہ سموگ خطرات سے نمٹنے کیلئے قبل از وقت اقدامات پر غور
4 دن ago
ایل ڈبلیو ایم سی سرکل-2 میں ایندھن کی چوری کی شکایت، جبار خان اور عمر تحقیقات میں طلب
5 دن ago
وزیر بلدیات کے اچانک دورے، ناقص کارکردگی پر تحصیل مینجر سُتھرا پنجاب کامونکی اور ایف ایم او برطرف،ایم ڈی وکنٹریکٹرز کو وراننگ جاری
Related Articles
*ستھرا پنجاب،وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت ضلعی ایجنسیز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس*
1 ہفتہ ago
Asian Development Bank (ADB) Delegation Visits Punjab Local Government Academy (PLGA), Lahore! 🏢✨
1 ہفتہ ago
وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت صاف پانی اتھارٹی کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس
1 ہفتہ ago


