*پنجاب کے 10 اضلاع میں نئے واساز کا قیام، سرچ کمیٹی اجلاس میں 30 افسران کے انٹرویوز*

پنجاب کے 10 اضلاع میں نئے واساز کا قیام اور بہترین افسران کی تعیناتی کا عمل جاری ہے،وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت سرچ کمیٹی اجلاس میں 30 افسران کے انٹرویوز کیے گئے،سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل ، ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید اور دیگر ممبران بھی شریک تھے، سلیکشن کمیٹی کی سفارشات پر ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹرز کی آسامیوں کیلئے 20 افسران کا انتخاب کیا جائے گا، ضلع سیالکوٹ ،حافظ آباد ، اوکاڑہ، ساہیوال اور سرگودھا واساز میں ڈی ایم ڈیز کے عہدوں پر تعیناتیاں کی جائیں گی، ضلع جھنگ، جہلم،بہاولپور، رحیم یار خان اور ڈی جی خان واساز میں افسران خدمات سر انجام دیں گے، نئے واساز میں انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اور آپریشنل امور کی نگرانی کیلئے محنتی اور ایماندار افسران تعینات کیے جائیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے بڑے شہروں کے انفراسٹرکچر کو بہترین معیار کا بنانے کیلئے اربوں روپے کے فنڈز مختص کیے ہیں، اس موقع پر سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے کہا کہ جدید ماڈل اور تکنیکی ماہرین کی مدد سے نکاسی آب اور صاف پانی کی فراہمی موثر بنائی جائے گی، بہترین پیشہ ورانہ سروس کے حامل افسران کو ہی ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹرز کے عہدوں پر تعینات کیا جائے گا۔

جواب دیں

Back to top button