پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2025-26 کے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کے لیے 8 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی ۔ فنڈز کی منظوری صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے گیارویں اجلاس میں دی گئی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر نعیم رؤف نے کی ۔

اجلاس میں محکمہ سپیشلائزڑ ہیلتھ میں ہاسپٹل مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم اور کیو مینجمنٹ سسٹم کےلئے 4ارب 17 کروڑ ،پنجاب میں ایکواکلچر مالز کے قیام کے لیے 3 ارب 83 کروڑ اور پنجاب ایگری کومینڑٹیز سٹوریج اور پیکجنگ ، پوسٹ ہارویسٹ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ (پی سی11) کی لیے 5 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظور ی دی گئی۔

اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی رفاقت علی ، چیف اکانومسٹ مسعود انور،ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی شریک ہوئے۔






