*ریلوے اسٹیشن لاہور پر ایل ڈبلیو ایم سی کےصفائی انتظامات اور صفائی آگاہی سرگرمیاں جاری*

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے شہر بھر میں بہترین صفائی انتظامات کے لیے اہم اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان بھر سے لاہور ریلوے اسٹیشن آنے والے مسافروں کو خوشگوار اور صاف ماحول کی فراہمی کے لیے ریلوے اسٹیشن لاہور کے اندر اور اطراف صفائی ستھرائی کے انتظامات کیے جارہے ہیں ۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ

ریلوے اسٹیشن لاہور پر عالمی معیار کی صفائی سہولت کی فراہمی کے لیے آپریشن ٹیمیں متحرک ہیں۔ پاکستان ریلوے کے ساتھ طے شدہ معاہدے کے مطابق ایل ڈبلیو ایم سی کے پانچ سپروائزرز،105 ورکرز ایریا منیجر کی زیر نگرانی تین شفٹوں میں صفائی فرائض کی ادائیگی کے لیے ڈیوٹی پرموجود ہیں۔لاہور ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارمز، ریزرویشن ایریا، ویٹنگ ہال، واش رومز، پارکنگ ایریا، ریلوے ٹریکس اور آفسز کی صفائی پر ایل ڈبلیو ایم سی کا عملہ تعینات ہے۔دن اور رات کی شفٹ میں پلیٹ فارم اور ٹریک کی واشنگ بھی کی جا رہی ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کی ہدایت پر ایل ڈبلیو ایم سی کی کمیونٹی موبلائزیشن ونگ نے لاہور ریلوے اسٹیشن میں آگاہی سرگرمی کا انعقاد کیا۔لاہور میں آنے والے مسافروں میں صفائی کی اہمیت اُجاگر کرنے کے لیے صفائی پیغامات پہنچائے گئے،صفائی آگاہی مواد اور واک کے ذریعے بھی شہریوں کی توجہ مبذول کروائی گئی۔ مزید برآں ایل ڈبلیو ایم سی کی سوشل موبلائزر ٹیمیں شہر کے مختلف پارکس، ڈور ٹو ڈور، مارکیٹس اور دیگر عوامی مقامات پر صفائی کے حوالے سے آگاہی مہم چلا رہی ہیں۔ ان سرگرمیوں کے ذریعے شہریوں میں صفائی کی اہمیت کے بارے میں شعور بیدار کیا جا رہا ہے کہ شہر کی صفائی برقرار رکھنا ہر شہری کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔

جواب دیں

Back to top button