ڈی جی پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی شاہ فہد نے ایل ڈی اے ہیڈکوارٹر جوہر ٹاؤن کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے کی ورکنگ بارے بریفنگ دی۔ایل ڈی اے نے گزشتہ ڈیڑھ سال میں آئی ٹی بیسڈ ریفارمز، بزنس فرینڈلی قوانین پاس کیے ہیں۔ ایل ڈی اے اپنے پراپرٹی ریکارڈ کی سفٹنگ، سروس ڈیلیوری کو بہتر بنا رہا ہے۔ ایل ڈی اے پہلی اتھارٹی ہے جو رہائشی اور کمرشل بلڈنگ پلان آن لائن منظور کر رہا ہے۔ ایل ڈی اے نے سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کا نیا ماڈل متعارف کرایا ہے۔ایل ڈی اے ریونیو کولیکشن، سیلز اینڈ الاٹمنٹس میں ریکارڈ بہتری لایا ہے۔

ڈی جی پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے کہا کہ پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی، ایل ڈی اے کے قوانین، ریفارمز اور تجربے سے فائدہ اٹھائے گا۔ایل ڈی اے کی ورکنگ قابل تقلید، پی ڈی اے میں بھی ایسے ریفارمز لائیں گے۔ بعدازاں ڈی جی پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر،ایل ڈی اے ڈیجیٹل مانیٹرنگ یونٹ اور پراپرٹی ٹرانسفر سیل کا بھی دورہ کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی یوپی، ایڈیشنل ڈی جی کچی آبادی، چیف انجینئر ایل ڈی اے، چیف میٹرو پولیٹن،چیف ٹاؤن پلانرز، سینئر لیگل ایڈوائزر، ڈائریکٹر سی اینڈ ائی، آکشن اور ڈائریکٹر لا نے شرکت کی۔






