میونسپل کمیٹی پتوکی گریڈ 14 تا 18 تک کے افسران کے خلاف پیڈا ایکٹ لگا دی گئی اور انکوائری کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔سیکرٹری بلدیات پنجاب نے خزانے کو کروڑوں روپے کا جھٹکا لگانے والے افسران پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری کا حکم جاری کر دیا ہے۔ میونسپل آفیسر فنانس کو انکوائری آفیسر کا معاون مقرر کر دیا گیا ہے۔جن افسران کے خلاف انکوائری شروع کر دی گئی ہے ان میں خواجہ کامران صفدر چیف آفیسر ضلع کونسل قصور، غلام مرتضیٰ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پتوکی، امیر علی جنجوعہ سابقہ اسسٹنٹ ٹیکس سپرٹینڈنٹ

جاوید اصغر سابقہ اسسٹنٹ ٹیکس سپرٹینڈنٹ،محمد شہزاد عرف منا اسسٹنٹ اکاؤنٹس میونسپل کمیٹی پتوکی، محمد حفیظ سابقہ چیف آفیسر پتوکی، خالد محمود سابقہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پتوکی، محمد اکرم بھروانہ سابقہ چیف آفیسر،انعام اللّٰہ سابقہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پتوکی، عیدن سید میونسپل آفیسر ریگولیشن، ارم عمار میونسپل آفیسر ریگولیشن،محمود الحسن گیلانی سابقہ میونسپل آفیسر فنانس و دیگر شامل ہیں۔






