سال نو کی پہلی کھلی کچہری کا انعقاد،کھلی کچہری یکم تا 2 جنوری 2025 جاری رہے گی، ڈی سی لاہور سید موسٰی رضا

سال نو کی پہلی کھلی کچہری کا انعقاد ڈی سی آفس لاہور میں کیا گیا ہے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل کو خود سنا. ڈی سی لاہور نے کہا کہ کھلی کچہری یکم تا 2 جنوری 2025 جاری رہے گی اور کھلی کچہری صبح 11 تا 2 بجے تک جاری رہے گی. ریونیو، انکم سرٹیفکیٹس، ریکارڈ کی درستگی سے متعلق کیسز کو سنا گیا.

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے ریونیو سے متعلق تمام تر زیر التواء کیسز کو جلد حل کرنے کی ہدایات کیں. ڈی سی لاہور نے موقع پر متعدد کیسز متعلقہ افسران کو ریفر کئے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے.

جواب دیں

Back to top button