کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ حمزہ شفقات کے احکامات پر سریاب روڈ پر قائم غیر قانونی مویشی منڈی ختم

کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ حمزہ شفقات کے احکامات پر سریاب روڈ پر قائم غیر قانونی بکرا منڈی کو سریاب روڈ سے منتقل کر دیا گیا ۔ شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات پیش آنے کے باعث میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کاروائی عمل میں لائی گئی اور بکرا منڈی کو ختم کرد کے شاہراہ کو ٹریفک کی آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا۔ غیر قانونی مویشی منڈی کے خلاف کاروائی اسٹنٹ کمشنر سریاب ماریہ شمون اور اینٹی انکروچمنٹ آفیسر سریاب شبیر احمد علیزئی کی زیر نگرانی عمل میں لائی گئی۔

شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ غیر قانونی بکرا پیڑیوں سے جانور کی خریداری کرنے کے بجائے مشرقی بائی پاس پر قائم بکرا پیڑی سے عید قربان کا جانور خریدیں.

جواب دیں

Back to top button