ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نےلاہور بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے فیضان رضا کو ایک دن کے لیے اعزازی ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب بنانے کا اعلان کیا ہے ۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق لاہور بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے فیضان رضا آج ننکانہ صاحب کے پہلے اعزازی ڈپٹی کمشنر کا عہدہ سنبھالیں گے۔تفیلات کے مطابق لاہور بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے گورنمنٹ ہائی سکول شاہکوٹ نمبر 1 کے ہونہار سٹوڈنٹ فیضان رضا کو ایک دن کے لیے اعزازی ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب بنانے کا فیصلہ۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو کی جانب سے فیضان رضا کو ایک دن کے اعزازی ڈپٹی کمشنر بنایا جائے گا۔اعزازی ڈپٹی کمشنر فیضان رضا آج اپنے اعزازی عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔اعزازی ڈپٹی کمشنر کو ضلعی افسران کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔اعزازی ڈپٹی کمشنر فیضان رضا دن بھر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب کی حیثیت سے فرائض سر انجام دیں گے۔ڈپٹی کمشنر آفس میں فیضان رضا کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے فیضان رضا ، اساتذہ اور والدین نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے فیضان رضا ، والدین اور اساتذہ کو لاہور بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دی گئی اور فیضان رضا کو 01 لاکھ روپے انعام بھی دیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیضان رضا کے اساتذہ کو بھی آدھی تنخواہ سے نوازا جائے گا۔فیضان رضا نے لاہور بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرکے ضلع، والدین اور اساتذہ کا سر فخر سے بلند کیا۔
Read Next
2 ہفتے ago
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی پنجاب بھر میں بلڈنگ سیفٹی ریگولیشنز 2022 پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت
2 ہفتے ago
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کا میو ہسپتال کا دورہ،بریفنگ
3 ہفتے ago
*فارمیسی کونسل پاکستان دس سال سے مستقل سیکریٹری سے محروم*
دسمبر 16, 2025
پروفیسر ڈاکٹر شاہد عمران بابا گورونانک یونیورسٹی ننکانہ صاحب کے وائس چانسلر مقرر،نوٹیفکیشن جاری
دسمبر 12, 2025






