*وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا ٹھوکر نیاز بیگ لاہور کے علاقے میں بلاسود قرضوں سے بننے والے گھروں کا دورہ*

بلاسود 15 لاکھ دے کر مریم نواز نے خوابوں کو بنایا حقیقت۔۔۔اپنی چھت،اپنا گھر اسکیم کے تحت صوبہ بھر میں ہزاروں گھروں کی تعمیر جاری ہے،وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے ٹھوکر نیاز بیگ لاہور کے علاقے میں بلاسود قرضوں سے بننے والے گھروں کا دورہ کیا، صوبائی وزیر بلال یاسین نے معذور شخص کے گھر جا کر نئے گھر میں آباد ہونے پر مبارکباد دی، معذور شخص کی بیٹی کے سر پر دست شفقت رکھا اور دعائیں دیں،اس موقع پر ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان اور الائیڈ محکموں کے افسران بھی موجود تھے، وزیر ہاؤسنگ پنجاب کا کہنا تھا کہ مزدور، ریڑھی بان،دکاندار اور دیہاڑی دار 15 لاکھ بلاسود قرضوں سے اپنے گھر بنارہے ہیں،

لاہور ڈویژن میں ساڑھے سات ہزار سے زائد خاندانوں کو بلاسود ،میرٹ پر قرض دیا جاچکا یے، اپنی چھت ،اپنا گھر اسکیم کے تحت صرف لاہور میں ہی 6 ہزار کے قریب گھر زیر تعمیر ہے،پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اتنے گھروں کی تعمیر کا منصوبہ کامیابی سے جاری یے، جلد وزیر اعلیٰ مریم نواز، پنجاب کے باسیوں کو مزید سہولیات کی فراہمی کا اعلان کریں گی۔

جواب دیں

Back to top button