گورنر گلگت بلتستان نے سکردو شہر میں نیٹکو لائنز کا افتتاح کردیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا کہ گزشتہ دنوں ٹرمینل کے افتتاح کے موقع پر ایم ڈی نیٹکو کو سکردو میں سفری سہولیات کی کمی کے پیش نظر انٹر سٹی سروس فراہم کرنے کی ہدایت دی تھی، میں نے ہمیشہ عام آدمی کا سوچا ہے کوشش رہتی ہے کہ عام آدمی کو ریلیف ملے۔ ایم ڈی نیٹکو نے ادارے کو خسارے سے نکال کر منافع بخش ادارہ بنایا ہے

جوکہ لائق تحسین ہے ۔ نیٹکو قائد عوام شہید زوالفقار علی بھٹو کا گلگت بلتستان کیلئے ایک عظیم تحفہ ہے جس کے زریعے آج بھی کم کرائے میں مسافر سفر کرتے ہیں ساتھ ہی طلباء کیلئے خصوصی رعایت دی جارہی ہے۔ گورنر گلگت بلتستان نے مسافر گاڑی میں سفر بھی کیااور روٹس کا معائنہ کیا۔افتتاحی تقریب میں صدر انجمن امامیہ آغا باقر حسین الحسینی، کمشنر بلتستان، ایس ایس پی سکردو، اسسٹنٹ کمشنر سکردو ، چئیرمین ہلال احمر گلگت بلتستان عمران ندیم ، اشرف صدا، وزیر وقار ، قاسم نسیم و دیگر بھی شریک تھے۔






