بڑی عید پر بڑے صفائی آپریشن کو حتمی شکل دے دی گئی،‏کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت ایل ڈبلیو ایم سی ہیڈ آفس میں اہم اجلاس

بڑی عید پر بڑے صفائی آپریشن کو حتمی شکل دے دی گئی،‏کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت ایل ڈبلیو ایم سی ہیڈ آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔

‏آلائشیں ڈالنے کیلئے 14لاکھ ویسٹ بیگز شہریوں میں تقسیم کئے جا رہے ہیں۔کمشنر لاہور نے عارضی ڈمپنگ سائٹس سے مستقل ڈمپنگ سائٹس تک آلائشوں کو پہنچانے کے آپریشن پلان کا جائزہ لیا۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین نے عید صفائی آپریشن پر تفصیلی بریفنگ دی۔

‏شہر بھر میں 105 عارضی ویسٹ کلیکشن و ٹرانسفر سٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ہیلپ لائن 1139 اور سوشل میڈیا سے آنے والی شکایات و اطلاعات کے فوری ازالہ میکانزم کا بھی جائزہ لیا۔

‏ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز 291 یو سی ز میں موجود ہونگے۔شہریوں کو شکایت کا موقع کم سی کم سطح پر رکھا جائے۔لاہور کے باشعور شہری صفائی مشن میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔افسران و اہلکار فیلڈ میں موجود رہیں۔کمشنر لاہور

جواب دیں

Back to top button