عیدقرباں 2024:گرینڈ صفائی چیلنج سے نمٹنے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کے تمام انتظامات مکمل

عید الاضحٰی 2024پرشہر میں صفائی کے بہترین انتظامات کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے 9ٹاؤنز میں ہر یونین کونسل میں سروس ڈلیوری کیمپس لگا دیں گئے۔گرینڈ صفائی چیلنج سے نمٹنے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی نے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ایل ڈبلیو ایم سی آپریشن ٹیمیں اور افسران 72گھنٹے مسلسل گرینڈ صفائی آپریشن سر انجام دینے کے لیے متحرک رہیں گیں۔عید پلان پر عملدرآمد کروانے کے لیے سی ای او بابر صاحب دین خود فیلڈ میں موجود ہیں۔شہر میں قائم یو سی، ماڈل کیمپس اور کولیکشن پوائنٹس پر انتظامات کے جائزے کے دوران سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا عید صفائی اقدامات کے حوالے سے کہنا ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے 24گھنٹے لائیو مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم، 291 سروس ڈلیوری کیمپس،105عارضی کلیکشن پوائینٹس اور 05 ڈمپنگ سائیٹس فعال کر دی گئیں ہیں۔عید قربان کے موقع پر لاہور میں 14 لاکھ ماحول دوست ویسٹ بیگز مفت تقسیم کیے جا رہے ہیں۔شہریوں کی سہولت اور ماحول دوست بیگز کی فراہمی کیلئے شہر بھر میں 30 ماڈل کیمپس بھی قائم کئے گئے ہیں۔ایل ڈبلیو ایم سی کے 10 ہزار سینٹری ورکرز، 3000 ڈرائیورز اور 2000 سپورٹ سٹاف سمیت 15000 سے زائد کا عملہ تین شفٹوں میں ورکنگ پر مامور رہے گا۔ 250سے زائدجامعہ مساجداور عید گاہوں سمیت شہر کے اہم مقامات و مارکیٹوں میں چاند رات کو زیرو ویسٹ آپریشن کیا جائے گا۔ ایل ڈبلیو ایم سی کی 100% گاڑیاں اور مشینری چاند رات اور عید کے تینوں دن صفائی آپریشن میں استعمال کی جائے گی۔ چاند رات اور عید گرینڈ صفائی آپریشن میں ویسٹ اور آلائشیں اُٹھانے کے لیے کُل3430پک اپس، 328 ایکسکیویٹر،551ٹرالیاں، 233لوڈرز اور 924ڈمپرزاستعمال کیے جائیں گے۔ مشینری کو فعال رکھنے کے لیے میکنیکل عملہ ورکشاپ میں اورہیلپ لائن 1139، سوشل میڈیا، فلیٹ مانیٹرنگ،ویسٹ کلیکشن اور صفائی آپریشن کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ پر مامور 50سے زائد تربیت یافتہ عملہ تین شفٹوں میں ایل ڈبلیو ایم سی کے مرکزی دفتر میں قائم سٹیٹ آف دی آرٹ آپریشنل کنٹرول روم میں ڈیوٹی سر انجام دے گا۔آپریشن ٹیم کی فیلڈ ایکٹیویٹیز کو پی آئی ٹی بی کی ایپلیکیشن اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے لائیو مانیٹر کیا جا سکے گا۔ ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی عمر چوہدری کے مطابق ایل ڈبلیو ایم سی کے افسران سمیت 15ہزار سینٹری ورکرز،ڈرائیورز اورسپورٹ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر کے اضافی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں ہیں۔ ٹاؤن کی سطح پر عیدالاضحیٰ آپریشن سے متعلقہ تمام ضروری سامان مہیا کر دیا گیا ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کے شہر میں مختلف علاقوں کے دورے جاری ہیں۔بابر صاحب دین نے

اللہ ہو چوک، یو سی پی چوک، واپڈا ٹاؤن، چھتری چوک، اڈا پلاٹ،شالامار گارڈن، لکشمی چوک، جامعہ نعیمیہ، اسٹیشن چوک پر قائم ماڈل کیمپس کا دورہ کیا۔فوجی موڑ، رائیونڈ روڈ، وحدت روڈ، ملتان روڈ، داتا گنج بخش ٹاؤن میں قائم عارضی کولیکشن پوائنٹس پر انتظامات کا جائزہ لیا۔عوامی سہولت کے پیش نظر برکت مارکیٹ، لبرٹی چوک، صدیق ٹریڈ سنٹر، جیل روڈ اور چیرنگ کراس پر بھی ماڈل کیمپس قائم کر دیئے گئے شہر کے ہر چوک چوراہے پر شہریوں میں ماحول دوست ویسٹ بیگز تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ مزید برآں شہر کی 8مویشی منڈیوں میں صفائی عملہ مشینری کے ساتھ موجود ہے۔ بابر صاحب دین نے چلچلاتی دھوپ اور سخت گرمی میں کام کرنے والے صفائی عملے کی حوصلہ افزائی کے لیے ورکرز کوشاباش دی اور عیدی بھی تقسیم کی۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا مزید کہنا ہے کہ شہر کے اہم مقامات،عید کیمپس، مساجد اور یونین کونسل کے دفاتر میں شہر یوں کے لیے ماحول دوست ویسٹ بیگز کی مفت فراہمی ممکن بنا دی گئی ہے۔سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے قائم شہر کی181قربان گاہوں پرصفائی انتظامات عید کے تینوں دن یقینی بنانے کے لیے152ٹرالیاں اور 69ٹریکٹرز لوڈرز تعینات کر دئیے گئے ہیں۔ عید کے اختتام پر تمام آلائشوں کو موثر اور ماحول دوست طریقے سے تلف کرنے کے لیے خصوصی ڈمپنگ پوائنٹس اور مویشی منڈیوں میں زیرو ویسٹ آپریشن کیے جائیں گے۔چھپ کر نہر میں آلائشیں پھینکنے والوں کی ڈراون کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ایل ڈبلیو ایم سی ہیلپ لائن 1139اور سوشل میڈیا پیجز شہریوں کی شکایات کے بر وقت ازالے کے لیے 24گھنٹے فعال رہیں گے۔ عوام سے گزارش ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی عملے سے تعاون کریں۔ کسی بھی شکایت کی صورت میں عید ہیلپ لائن 1139 پر رابطہ کریں۔

جواب دیں

Back to top button