چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اخترزمان نےگوجرانوالہ کو دورہ کیا۔چیف سیکرٹری نے چیانوالی ڈمپنگ سائٹ کو ہل ریزاٹ میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا افتتاح کردیا۔ہل ریزورٹ 11 ایکڑ پر محیط ہوگا۔2000 مقامی پودے لگائے جائیں گے.ارتھ ورک، لینڈ سکیپنگ کا کام مکمل، ایری گیشن سسٹم لگادیا گیا۔

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے مزید کہا کہ گوجرانوالہ: پہلے مرحلے میں ریزاٹ میں سبز لان تیار کئے جائیں گے۔ دوسرے مرحلے میں چار دیواری کی تعمیر، روڈز اور گزر گاہیں تیار کی جائیں گی۔پارکنگ ایریا، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، واش رومز تعمیر کئے جائیں گے۔ بچوں کے لیے پلے ایریا، گزیبو، بنچ، کرسیاں اور فیملی کیفے بھی قائم کئے جائیں گے۔ منصوبہ پر 3 ملین روپے اخراجات کا تخمینہ ہے۔ پراجیکٹ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مکمل کیا جائے گا۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کو کمشنر نوید حیدر شیرازی، ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔






