سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں کا سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا سرپرائز دورہ,صفائی انتظامات کا جائزہ لیا

شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں نے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کے ہمراہ لاہور ریلوے اسٹیشن، گڑھی شاہو، کینال روڈ، نظریہ پاکستان روڈ، خیابان جناح، خیابان فردوسی، اڈا پلاٹ، رائیونڈ روڈ، اجتماع حویلی روڈ اور رائیونڈ ریلوے اسٹیشن سمیت شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔سی ای او بابر صاحب دین نے شہر میں جاری صفائی آپریشن پر تفصیلی بریفنگ کے دوران سیکرٹری بلدیات کو آگاہ کیا کہ لاہور ریلوے اسٹیشن پر صفائی کے مثالی انتظامات کیے جا رہے ہیں تینوں شفٹوں میں 140 سے زائد ورکرز و افسران تعینات ہیں۔ اسی طرح، رائیونڈ ریلوے اسٹیشن پر 50 جبکہ کینٹ اسٹیشن پر 25 ورکرز تینوں شفٹوں میں صفائی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔مسافروں نے بھی ریلوے اسٹیشن پر صفائی کے شاندار انتظامات پر وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا جبکہ ریلوے انتظامیہ نے بھی ایل ڈبلیو ایم سی کی کارکردگی کو سراہا۔

سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں نے ریلوے اسٹیشنز پر بہترین صفائی انتظامات پر ایل ڈبلیو ایم سی کے ورکرز کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا ویژن ستھرا پنجاب اب ہر شہر اور ہر گاؤں تک پہنچ چکا ہے۔ صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے لیے مانیٹرنگ میکانزم کو مزید سخت کر دیا گیا ہے تاکہ ہر سطح پر بہتری کو یقینی بنایا جا سکے۔

جواب دیں

Back to top button