پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مختصر مدت میں 11لاکھ آؤٹ آف سکول بچوں کی انرولمنٹ کا منفرد ریکارڈقائم کیا گیا ہے- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو سکول ایجوکیشن کے موجود اور مجوزہ پراجیکٹس کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی- بریفننگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں 11ہزار سے زائد سکولوں کی آؤٹ سورسنگ مکمل ہوگئی ہے، بچوں کی انرولمنٹ میں کئی گنااضافہ ہوا ہے-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے وزیر تعلیم اور پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ٹیم کو 11لاکھ بچوں کی انرولمنٹ پر شاباش دی ہے- وزیراعلی مریم نواز شریف نے سکول مینجمنٹ کونسل کو 10ارب روپے سے90دن کے اندر ضروری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے- ساتھ ساتھ ایک سال کے اندر تمام سکولوں میں درکار کلاس روم بنانے کا حکم دیا ہے-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سکولوں کی 580بوسیدہ ترین اور 2770 خستہ عمارتوں کی تعمیر ومرمت کی ہدایت کی ہے-سرکاری سکولوں کے پانچ لاکھ بچوں کی انگلش ٹرینرز سے سپوکن انگلش ٹریننگ کا ہدف مقررکیاگیاہے-سکول میل پروگرام کا دائرہ کار غذائی قلت کا شکار بچوں کے تناسب سے دیگر اضلاع اور تحصیلوں تک وسیع کرنے کی ہدایت کی ہے-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہر ضلع میں گرلز اور بوائز کے لئے نوازشریف سکول آف ایمیننس بنانے کی ہدایت کی- نوازشریف سکول آف ایمیننس میں آئی ٹی، سائنس لیب، لائبریری، ملٹی پرپز پلے گراؤنڈ، سمارٹ بورڈ اور دیگر جدید سہولتیں میسر ہوں گی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پانچ سال میں 1750 سکولوں کی اپ گریڈیشن کا ہدف مقرر کیاگیاہے-اگلے مالی سال میں 250سکولوں کی اپ گریڈیشن ہوگی-پنجاب کی 10تحصیلوں میں 300 ٹیک- ایڈ سکول بنیں گے-بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ آؤٹ سورس ہونے والے سکولوں میں 195کلاس روم، 397کمروں کی چھتوں کی تعمیر و مرمت ہوگئی-آؤٹ سورس ہونے والے سکولوں میں 254538 مربع فٹ چاردیواری تعمیر کی گئی۔ آؤٹ سورس سکولوں میں 414 ٹوائلٹ اور 1543 واٹر ٹینک کی تعمیرمکمل ہوگئی ہے۔ 9ڈویژن میں نوازشریف سنٹرآف ایکسی لینس ارلی چائلڈ ایجوکیشن سنٹر کے پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا-4327سکولوں میں باؤنڈری وال، 4066 ٹوائلٹ،8488فرنیچر اور 100 واٹر فلٹریشن پلانٹ کا پراجیکٹ پیش کیا گیا-پنجاب کے سکولوں میں ایس ایم سی ماڈل پر STEM لیب بنیں گی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ بچوں کی تعلیم کے لئے بہت سا کام کرنا چاہتی ہوں۔ ہر سکول میں ٹوائلٹ سمیت ہر دیگر سہولتیں ناگزیر ہیں۔سکولوں میں سولر سسٹم کی تنصیب کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
Read Next
14 منٹس ago
*Punjab setting benchmarks in governance and progress, says CM Punjab*
21 منٹس ago
Punjab launches 77 electric buses on 17 routes across seven more districts
4 گھنٹے ago
پنجاب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے،احمد عثمان جاوید ایم ڈی پی ایچ اے لاہور،مجاہد عباس ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات
23 گھنٹے ago
پنجاب،متعدد صوبائی سیکرٹریز تبدیل،افتخار علی ساہو ایڈیشنل چیف سیکرٹری،محمد جہانزیب سیکرٹری سروسز تعینات
24 گھنٹے ago
حکومت پنجاب نے چھ اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،اے سی فیروز والا اور ٹیکسلا کو او ایس ڈی بنا دیا گیا
Related Articles
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ریپ،بچوں سے زیادتی اور بدعنوانی کے مکمل خاتمے کے لئے فول پروف پلان طلب کر لیا
1 دن ago
پنجاب بیوروکریسی تقرروتبادلے،وسیم احمد ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ،اسامہ مجید چیمہ ایڈیشنل ڈی جی ہیڈ کوارٹرز ایل ڈی اے تعینات
1 دن ago



