شہر بھر میں زیرو ویسٹ ایکٹیویٹیز یقینی بنانے کے لئے صفائی عملہ تعینات کر دیا گیا،سی ای او بابر صاحب دین

حکومت پنجاب کے ویژن ستھرا پنجاب مہم کے تحت شہر لاہور میں ایل ڈبلیو ایم سی صفائی ٹیمیں گلی محلوں کے ساتھ ساتھ عوامی مقامات پر بھی متحرک ہیں۔سی ای او بابر صاحب دین کی ہدایت پر شہر بھر میں زیرو ویسٹ ایکٹیویٹیز یقینی بنانے کے لیے صفائی عملہ تعینات کر دیا گیا ہے۔

ستھرا پنجاب مہم کے تحت لاہور ٹولینٹن مارکیٹ کے اندر اور اطراف ورکرزصفائی ستھرائی یقینی بنا رہے ہیں۔شہر کے تمام لاری اڈوں،بس سٹاپس، کمرشل مارکیٹس ،سبزی منڈی کے اطراف بھی زیرو ویسٹ آپریشن پر ستھرا پنجاب صفائی ٹیمیں ڈیوٹی پر موجود ہیں ہے۔ بہترین صفائی سہولیات کے لیے ریلوے اسٹیشن لاہور اور بند روڈ پر موجود سنٹر ڈیوائیڈر پر خوبصورت ویسٹ بنز لگا دیئے گئے ہیں۔چوک یتیم خانہ، بند روڈ، سٹی اڈا، نیازی اڈا، فیصل موورز، سکائی ویز اڈا کے گرد خصوصی صفائی ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔مزید برآں شہر لاہور کے 9 ٹاؤنز میں ایل ڈبلیو ایم سی فیلڈ فورس اور صفائی مشینری شہر کو زیرو ویسٹ کرنے پر مامور ہے۔ہر ہر یونین کونسل کی سطح پر گرینڈ صفائی آپریشن کیا جا رہا ہے۔عوام میں صفائی کے بارے میں آگاہی کیلئے روزانہ آگاہی سرگرمیوں اورواکس کا اہتمام بھی کیاجارہا ہے۔ سی ای او بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔ ایل ڈبلیو یم سی کے ورکرز اور افسران تینوں شفٹوں میں فیلڈ میں متحرک ہیں۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی ٹیموں کا ساتھ دیں، کوڑا صرف کوڑے دان میں ڈالیں۔صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے اور تجاویز کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔

جواب دیں

Back to top button