وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے سبکدوش ہونے والے آئی جی بلوچستان معظم جاہ انصاری کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے سبکدوش ہونے والے انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا وزیر اعلیٰ نے سرکاری ملازمت سے سبکدوش ہونے والے آئی جی پولیس بلوچستان کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پولیس نے صوبے اور اسکے عوام کی بہترین انداز میں خدمت کی ہے جو یقیناً لائق تحسین ہے کمانڈز 12 کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان، رکن قومی اسمبلی ملک شاہ گورگیج ، صوبائی وزراء ، اراکین اسمبلی ، چیف سیکرٹری بلوچستان ، آئی جی ایف سی اور صوبائی سیکریٹریز سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

جواب دیں

Back to top button