*10 نئی واسا ایجنسیوں کی تشکیل آخری مرحلے میں داخل، سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی زیر صدارت اہم اجلاس*

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت صوبے بھر میں واٹر سپلائی اور سیوریج کے مؤثر نظام کی تشکیل کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پہلے مرحلے میں 10 اضلاع میں نئی واسا ایجنسیوں کے قیام کا عمل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

اس سلسلے میں سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام نئے تعینات ایم ڈی واساز نے شرکت کی اور اپنے اپنے اضلاع میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ڈسٹرکٹ ٹرانزیشن ٹیمیں 15 اگست سے قبل موجودہ وسائل اور ہیومن ریسورس کی واسا کو منتقلی یقینی بنائیں گی۔ نئے تعینات ایم ڈی واساز کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 15 اگست سے قبل اپنی متعلقہ واسا ایجنسیوں کی تشکیل کا عمل مکمل کریں۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے واضح پیغام دیا کہ جو افسران دیے گئے اہداف مکمل نہیں کریں گے، وہ اپنی موجودہ نشستوں پر برقرار نہیں رہیں گے۔ محکمہ ہاؤسنگ کے ترجمان کے مطابق، تمام نئے ایم ڈی واساز کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کے لیے سرچ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر پہلے فیز میں دس اضلاع میں واسا ایجنسیاں قائم کی جا رہی ہیں تاکہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے جدید نظام کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

جواب دیں

Back to top button