دریائے ستلج اور گنڈا سنگھ میں میگا پری فلڈ ماک ایکسرسائز میں وفاقی و صوبائی محکموں نے شرکت کی۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود کے ہمراہ ضلعی انتظامی افسران سمیت پاک فوج اور رینجرز کے افسران نے شرکت کی۔ میگا پری فلڈ ماک ایکسرسائز کا مقصد فلڈ ایمرجنسی میں مکمل صلاحیتوں کا جائزہ لینا تھا۔ ماک ایکسرسائز میں ریسکیو 1122 کی بوٹس اور ڈائیورز نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ ریسکیو 1122نے فلڈ میں ڈوبتے فرد کی جان بچانے کا عملی مظاہرہ کیا ۔ کمشنر لاہور کو دریائے ستلج پر موجود بندوں کی مضبوطی اور پانی روکنے کی صلاحیت پر مکمل بریفنگ دی گئی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ فلڈ 2023 کے تناظر میں امسال پری فلڈ انتظامات، وسائل اور صلاحیتوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آبپاشی، سول ڈیفنس، لائیو سٹاک، میڈیکل کیمپ اور ایویکیوایشن پلان کے تحت فلڈ پلان و ریسکیو کا جائزہ لیا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ فلڈ 23 میں ہنگامی انتظامات بہترین تھے۔ پچھلے سال کی کسی بھی کمی کو پورا کیا جائےگا۔ کمشنر لاہور نے کیمپس میں انسانی ادویات، لائیوسٹاک ادویات، مشینری کی فعالیت کا خصوصی جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کہا کہ فلڈ صورتحال میں لوگوں اور جانوروں کے انخلاء بہترین پلان کیا گیا ہے۔







