انتظامی بہتری کیلئے ڈی سی لاہور کے مختلف تحصیلوں کے دورے، رائیونڈ میں جاری ترقیاتی کاموں اور صفائی انتظامات کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ کے مسلسل تحصیلی دوروں کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت حالیہ دنوں میں تحصیل رائیونڈ کا تفصیلی دورہ کیا گیا۔ اس دورے کے دوران چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اور اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ بھی ہمراہ تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ پیش کی جبکہ ڈی سی لاہور نے جاتی عمرہ روڈ، مانک روڈ اور اطراف کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر لاہور نے متعلقہ اہلکاروں کو سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام بروقت اور معیاری انداز میں مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔ رائیونڈ میں جاری ترقیاتی سکیموں کے بہترین معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا۔ خاص طور پر ایل ڈبلیو ایم سی کو ڈور ٹو ڈور کوڑا اٹھانے کی مہم کو مزید وسیع اور مؤثر بنانے کی ہدایت دی گئی۔ علاقے کے شہریوں نے صفائی اور انتظامی امور کی بہتر انجام دہی پر ڈی سی لاہور کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ لاہور کو صاف ستھرا بنانا ہماری اولین ترجیح اور مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ڈی سی لاہور نے واضح کیا کہ شہری مسائل کے حل اور انتظامی امور کی بہتری کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button