بجلی سستی:وزیراعظم کو خراج تحسین،حکومتی پالیسیوں کے باعث معاشی شعبے میں مسلسل بہتری آنا خوش آئند ہے، ذیشان رفیق

وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کر کے کہا ہے کہ شہباز شریف حکومت کے فیصلے سے عوام اور انڈسٹری دونوں کو زبردست فائدہ ہوگا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے پہلے ہی افراط زر کی شرح سنگل ڈیجٹ تک نیچے آ چکی ہے۔ بجلی سستی کرنے سے عوام کو اب مزید ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کے باعث معاشی شعبے میں مسلسل بہتری آنا خوش آئند ہے۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کو مقدم رکھنا ہمیشہ مسلم لیگ ن کا منشور رہا۔ مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے بھی اپنی حکومت کے دوران ملک و قوم کی ترقی کو اپنا ایجنڈا بنایا۔ اب وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف بھی اسی سیاسی ورثے کی امین ہیں اور وہی ایجنڈا آگے لے کر چل رہی ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب کے عوام کو ایک سال کے دوران مسلسل ریلیف ملنا مریم نواز کا کارنامہ ہے۔ بجلی کے نرخوں میں کمی سے اس ریلیف کو مزید تقویت ملے گی۔

جواب دیں

Back to top button