واسا ہیڈ آفس میں ریٹائر ہونے والے افسران کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد اور ایم ڈی واسا غفران احمد نے واسا کی روایات کے مطابق ریٹائر ہونے والے ڈائریکٹر ٹریننگ منیر افضل اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اشفاق شاہ کو ریٹائرمنٹ چیک دیا۔1985 میں منیر افضل نے واسامیں بطور سب انجیئنئر بھرتی ہوئے۔1985سے 2025تک مختلف ڈائریکٹوریٹس میں فرائض منصبی انجام دیتے رہے
۔منیر افضل واسا لاہور میں بطور سب انجینئر، ایس ڈی او، ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو ، اور ڈائریکٹر ٹریننگ کے طور پر ڈیوٹی سر انجام دیتے رہے ہیں۔وائس چیئرمین واسا اور ایم ڈی واسا نے ڈائریکٹر ٹریننگ منیر افضل کی بہترین خدمات کے حوالے سے اعزازی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد نے نے سبکدوش ہونے والے ڈائریکٹر ٹریننگ کے مستقبل کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ایم ڈی واسا غفران احمد نے کہا ہے کہ

منیر افضل کی واسا لاہورکے لیے خدمات قابل تحسین ہیں۔ڈائریکٹر ٹریننگ منیر افضل نے واسا کے افسران اور سٹاف کی محبتوں کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کمپیوٹر سائنس این ایف سی آئی ای ٹی ڈاکٹر نعیم اسلم نے بھی شرکت کی۔






