وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے صوبائی وزیر محنت فیصل ایوب کھوکھرنے ملاقات کی۔ ملاقات میں ورکرز کو درپیش مسائل پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں دکانوں، ورکشاپوں اور چھوٹے اداروں میں کام کرنے والے ورکرز کی رجسٹریشن شروع کرنے کا حکم دیا۔ چھوٹے اداروں میں کام کرنے والے ورکرز کو لیبر ڈیپارٹمنٹ میں رجسٹریشن کے بعد گرانٹس اور دیگر مالی فوائد ملیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے صوبے بھر میں کم از کم اجرت کے فیصلے پر عملدآمد نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم بھی دیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب بھر میں دکانوں، پٹرول پمس اور فیکٹریوں میں کم از کم اجرت کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور صوبے بھر میں لیبر رجسٹریشن بڑھانے کا حکم دے دیا۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ دکانوں، ورکشاپوں اور چھوٹے انڈسٹریل یونٹ میں کام کرنے والے ورکرز کی رجسٹریشن کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے انڈسٹریل یونٹ میں لیبر کے لئے ورکنگ کنڈیشن بہتر بنانے،ورکرز کو کام کے لئے صاف ستھرااور صحت مند ماحول کے مواقع یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے لیبر کے لئے راشن کارڈ پروگرام کا جامع پلان طلب کر لیا۔
Read Next
8 گھنٹے ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکپتن کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات*
1 دن ago
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ارکان اسمبلی کو جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے معیار اور شفافیت پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی
2 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سی ایم ای بائیک سکیم فیز ٹوکا آغاز
3 دن ago
ہر تحصیل میں الیکٹروبس چلے گی،پنجاب میں تحصیل کی سطح پر الیکٹروبس سروس کا آغاز جنوری سے کر دیا جائے گا
4 دن ago
پنجاب کے ہر ضلع میں ”سپیشل روڈ مینٹیننس اسکواڈ“قائم کرنا فیصلہ،وزیراعلیٰ مریم نوازنے منظوری دے دی
Related Articles
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے (جنوبی، مرکزی اور وسطی ایشیا)ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے نائب صدرینگ منگ یانگ کی ملاقات
5 دن ago
حکومت پنجاب نےپی ایم ایس کے 47 افسران کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی ڈپٹی سی او ایم سی ایل محمد جمیل بھی شامل
1 ہفتہ ago



