*غیرقانونی تعمیرات،قبضہ مافیاکے خلاف ایونیوون میں پیرا اور ایل ڈی اے ٹیموں کاگرینڈ آپریشن، 3قیمتی پلاٹ واگزار۔*

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پرغیرقانونی تعمیرات اورقبضہ مافیاکے خلاف ایل ڈی اے ایونیوون میں پیرا اور ایل ڈی اے ٹیموں نے گرینڈ آپریشن کر کے 3قیمتی پلاٹ واگزار کروالیے،ٹیموں نے آپریشن کے دوران پلاٹ نمبر 658، 659، 660 بلاک بی ایونیو ون واگزار کروائے۔ڈائریکٹر ایونیو وَن عمر صہیب نے آپریشن کی نگرانی کی۔واگزار کروائے گئے پلاٹوں کی مالیت 6کروڑ روپے سے زائد ہے۔آپریشن میں ایل ڈی اے اور PERAٹیموں نے حصہ لیا۔واگزار کروائے گئے پلاٹوں پر 21سال سے غیرقانونی قبضہ تھا۔ غیرقانونی کمرشل عمارتوں، کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف جاری آپریشن میں ایل ڈی اے ٹیموں نے مختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے88املاک سربمہرکر دیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے گلبرگ، فیصل ٹاؤن،گلشن راوی، جی ٹی روڈ، وحدت روڈ، سبزہ زار میں آپریشن کیا۔غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پرگلبرگ، فیصل ٹاؤن میں 21املاک، گلشن راوی، جی ٹی روڈ،ایک موریہ پل تا ویٹ مین روڈ پر32املاک سیل کر دیں۔ ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران وحدت روڈ، سبزہ زار میں 35املاک سیل کر دیں۔ سیل کی گئی املاک میں

نجی سکول، کلینک، ورکشاپ، لیبارٹری، سیلون، فوڈ پوائنٹ،ملک شاپ، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔ آپریشن چیف ٹاؤن پلانرون اسد الزمان کی زیر نگرانی کیا گیا۔ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پرغیرقانونی کمرشل عمارتوں،قبضہ مافیا، کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

جواب دیں

Back to top button