*مالی سال2024۔25،بلدیہ عظمٰی لاہور کو ایک ارب57 کروڑ روپے خسارے کا سامنا*

لاہور(بلدیات ٹائمز)بلدیہ عظمٰی لاہور کو مالی سال 2024-25 میں آمدن کے اہداف میں ایک ارب 56 کروڑ 97 لاکھ روپے خسارے کا سامنا رہا۔یہ خسارہ صرف زونز کی آمدن کا ہے۔جن کا مجموعی ہدف 7 ارب 9 کروڑ روپے تھا۔وصولی 5 ارب 52 کروڑ روپے رہی۔ٹی ٹی آئی پی کی مد میں ہدف 6 کروڑ 60 لاکھ روپے، وصولیاں 5 ارب 24 کروڑ روپے جبکہ شارٹ فال ایک ارب 35 کروڑ ریکارڈ کیا گیا۔نقشہ فیس کی مد میں 40 کروڑ روپے کا ہدف تھا جبکہ وصولی 20 کروڑ 42 لاکھ روپے اور خسارہ 19 کروڑ 42 لاکھ روپے رہا۔تمام متعلقہ شعبوں کو رواں مالی سال شارٹ فال پورا کرنے کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

واضع رہے کہ لاہور پارکنگ کمپنی کی پارکنگ فیس ،واسا سینی ٹیشن فیس،لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی سینی ٹیشن فیس سمیت دیگر مدات میں خسارہ اس کے علاوہ ہے

جواب دیں

Back to top button