وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کرپشن پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد جاری ہے۔ اس پالیسی کے تحت غیر قانونی تعمیرات میں معاونت کرنے والے کرپٹ افسران اور اہلکار ریڈار پر آ گئے ہیں۔ اس سلسلے میں ایل ڈی اے ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ زون فور علی نصرت کو معطل کر دیا گیا ہے اور ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق علی نصرت کو غیر قانونی تعمیرات میں مدد فراہم کرنے پر معطل کیا گیا۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نے غیر قانونی تعمیرات پر کڑی نظر رکھنے کے لیے ویجیلنس کمیٹی قائم کرنے کا حکم بھی جاری کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ نااہلی، کرپشن یا غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔
Read Next
2 دن ago
*لاہور ویسٹ واٹر اینڈ ڈرینج مینجمنٹ پراجیکٹ کی ٹیکنیکل ٹینڈرز اوپننگ*
2 دن ago
ایم ڈی واساگوجرانوالہ اکرام اللہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،اے ڈی سی جنرل شبیر حسین کو اضافی چارج
2 دن ago
ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ”ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ریلوکیشن کمیٹی” کا اجلاس
2 دن ago
پی ایچ اے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا مشن، تمام مانیٹرنگ ڈیجیٹل اور خودکار نظام کے تحت کی جائے،سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل
3 دن ago






