ڈپٹی کمشنر ضلع گنگچھے کیپٹن ریٹائرڈ اریب احمد مختار نے آج دریائے ہوشے میں حالیہ طغیانی سے متاثرہ گاؤں بلے گوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ ان کی ہر ممکن مدد کرے گی۔ممکنہ مزید خطرات کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر گنگچھے نے ہلدی اور بلے گوں کے رہائشیوں کو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس سلسلے میں پیو تھنگ میں ایک عارضی خیمہ بستی قائم کی جا رہی ہے، جہاں متاثرہ افراد کو محفوظ پناہ فراہم کی جائے گی۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دونوں گاؤں کے لیے خیمے روانہ کر دیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ یہ خیمہ بستی خالصتاً عارضی نوعیت کی ہے






