ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ غیرقانونی تعمیرات، غیرقانونی کمرشل عمارتوں اورکمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف متحرک ہے۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے مختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے2غیرقانونی تعمیرات مسمارجبکہ94املاک سربمہرکر دیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے سمن آباد،شادباغ،گلبرگ،جوہر ٹاؤن سبزہ زار اور ڈیفنس روڈ پر آپریشن کیا۔ٹیموں نے سمن آباد میں 2
غیرقانونی تعمیرات مسمار کر دیں۔

غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پرشادباغ میں 25املاک سیل کر دیں۔غیرقانونی کمرشل استعمال پرگلبرگ میں 14املاک سربمہرکر دیں۔ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران جوہر ٹاؤن میں 30املاک،سبزہ زار اور ڈیفنس روڈ پر25املاک سیل کر دیں۔ سیل کی گئی املاک میں نجی سکول،ریستوران، فوڈ پوائنٹ،کیفے، گراسری سٹور، کلینک، فارمیسی، بیوٹی سیلون،آٹوورکشاپ،پراپرٹی آفس،ہارڈ ویئراینڈ الیکٹرک سٹور، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔ آپریشن چیف ٹاؤن پلانرون اسد الزمان اور چیف ٹاؤن پلانر ٹو اظہر علی کی زیر نگرانی کیا گیا۔ آپریشن میں انفورسمنٹ ونگ، ایل ڈی اے سیکورٹی اور پولیس نے شرکت کی ۔ ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر غیرقانونی تعمیرات، غیرقانونی کمرشل عمارتوں،کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔






