کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے بورڈ کا پانچواں اجلاس میئر کراچی و چیئرمین کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت چیئرمین سیکرٹریٹ کارساز میں ہوا، اجلاس میں سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد، ڈاکٹر سروش ایچ لودھی عبدالکبیر قاضی سمیت دیگر ممبران شریک ہوئے، اجلاس میں 9 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا گیا، بورڈ کے اجلاس میں چوتھی بورڈ میٹنگ کے منٹس کی منظوری، بورڈ کے سابقہ فیصلے کی پیشرفت، مالی سال 2024-2025 کیلئے واٹر کارپوریشن کے 46.259 بلین روپے سالانہ بجٹ کی منظوری، ریٹیل اور بلک صارفین کیلئے واٹر اور سیوریج چارجز کی تجویز کردہ شرح کی منظوری، واٹر کارپوریشن ریگیولیشنز 2024 میں زیر زمین نکالنے سمیت اسکے استعمال اور انتظام میں ترمیم کی منظوری، 65 ایم جی ڈی اضافی واٹر سپلائی کے تحت ہائی پوائنٹ فور بے فیز ون کو ختم کرنے کے حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل، پاکستان اسٹیٹ آئل سے تین سال کی مدت کیلئے فیول سروس کی فراہمی اور کے فور منصوبے کے قریب مخصوص یونٹ کیلئے لیز کے معاہدے کی منظوری، واٹر کارپوریشن کے ایکٹ 2023 کے مطابق پوسٹوں کی تخلیق اور کنسلٹنٹس کی تقرری سمیت مختلف عہدوں کے ناموں کی تبدیلی کی منظوری اور ڈی پی سی کے تحت واٹر کارپوریشن کے گریڈ 19 سے گریڈ 20 میں ترقیوں کی منظوری دی گئی، ترقی پانے والوں میں سید افتخار علی شاہ، انتخاب احمد راجپوت، محمد اکرم بلوچ، جمیل انصاری اور سیف الدین اعوان شامل ہے اجلاس کے دوران اراکینِ بورڈ نے واٹر کارپوریشن کو ایکٹ میں دیے گئے بورڈ کے افعال اور اختیارات کے مطابق پوری تندہی اور جوش کے ساتھ تشکیل شدہ کارپوریشن انتظامیہ کی نگرانی سمیت کراچی کی عوام کو موثر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے واٹر کارپوریشن کی آمدنی مزید بڑھانے پر زور دیا اور پانی کی دستیابی کو بڑھانے اور سیوریج کے نظام کو مزید بہتر بنانے سمیت کارپوریشن کی آمدنی میں اضافے پر بورڈ ممبران نے واٹر کارپوریشن کی نئی انتظامیہ کی کوششوں اور کاوشوں کو سراہا، دوسری جانب صدر انجینئرز و آفیسرز ایسوسی ایشن ندیم احمد کرمانی جنرل سیکرٹری محمد ثاقب عبد الجبار شیخ اور زاہد محمود سمیت دیگر ممبران نے ڈی پی سی ون کے تحت افسران کی ترقیوں کی منظوری دینے پر میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد اور سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان کا شکریہ ادا کیا
Read Next
1 دن ago
*سندھ اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کثرتِ رائے سے منظور*
1 دن ago
*ضبط شدہ گندم فلور ملز کو جاری کرنا شروع کردی جائے،صارفین کو سستا آٹا فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعلیٰ سندھ*
6 دن ago
*سندھ کے 5 ہونہار طلبہ نے آکسفورڈ یونیورسٹی کےلیے بھٹو اسکالرشپس جیت لیں*
1 ہفتہ ago
وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات؛وفاق اور صوبوں کے درمیان رابطہ کاری بڑھانے پر اتفاق
1 ہفتہ ago
کراچی کا مستقبل ہماری مشترکہ کوششوں اور یکجہتی پر منحصر ہے،سید مراد علی شاہ
Related Articles
صوبے کی تقسیم اور نئے صوبوں کے قیام کی کوششیں متفقہ طور پر مسترد،سندھ اسمبلی میں اہم قرارداد منظور
2 ہفتے ago
مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس،کچے کی زمین کے سروے کےلئے 70 کروڑ 50 لاکھ روپے کی منظوری
2 ہفتے ago


