وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دیگر صوبوں کے طلبہ کے لئے ہونہار سکالر شپ سکیم کی منظوری دے دی ہے۔ دیگر صوبوں کے طلبہ کے لئے بھی پنجاب کی طرح اہلیت کا یکساں معیار مقررکیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت ہائر ایجوکیشن سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں طلبہ کے لئے لیپ ٹاپ کی تعداد بڑھا کر ایک لاکھ 10ہزارکر دی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں سیکنڈ، تھرڈ اور فور تھ سمسٹرکے لئے ہونہار سکالرشپ کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہونہار سکالرشپ اور لیپ ٹاپ سکیم کے طلبہ کے لئے خصوصی ہیلپ لائن قائم کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں پنجاب میں لیپ ٹاپ حاصل کرنے کے لئے کم از کم65فیصداہلیت مقررکرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہونہار سکالرشپ اور لیپ ٹاپ ہر بچے کا حق اور حکومت کی ذمہ داری ہے۔ تعلیم اور یوتھ قوم کی حقیقی انویسٹمنٹ ہے۔ دل چاہتا ہے ہر بچے کو لیپ ٹاپ ملے۔ لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالرشپ دیگر صوبوں کے طلبہ کا بھی حق ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سمیت دیگر صوبوں کے طلبہ بھی ہمارے بچے ہیں۔میرٹ پر آنے والا ہر بچہ اچھے کالج میں اپلائی کرے فیس ہم دیں گے۔ماں کی طرح سوچتی ہوں، ہربچے کی قسمت بدلنا چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ہونہار سکالر شپ کے لئے جو پنجاب کا معیار ہے وہی دیگر صوبوں کے طلبہ کے لئے مقرر کیا جائے گا۔ طلبہ کے لئے کسی بھی سکیم میں فنڈز کی فراہمی رکاوٹ بننے نہیں دی جائے گی۔ اجلاس میں پنجاب میں ایک روزہ وی سی کانفرنس،ٹیک ایکسپوکی منظوری بھی دے دی گئی۔
Read Next
1 دن ago
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت لاہور ہیرٹیج ایریاز ریوائیول(لہر) کا اجلاس
2 دن ago
*وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا عید پرزائد کرایہ وصول کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم*
2 دن ago
حکومت پنجاب نے عید الفطر پر تین روزہ تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
3 دن ago
پنجاب میں بڑے پیمانے پرتقرروتبادلے،اسد اللہ تبدیل،خرم پرویز چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب رورل میونسپل سروسز کمپنی تعینات
4 دن ago
پنجاب کابینہ کا اجلاس، لوکل گورنمنٹ الیکشن رولز،غیر قانونی سکیموں اور تعمیرات کے سدباب کیلئے ایل ڈی اے کمیشن میں توسیع کی منظوری سمیت اہم فیصلے
Related Articles
مریم نواز شریف کا لاہور میں ڈور پھرنے سے پولیس اہلکارکے زخمی ہونے کا نوٹس، پتنگ بازی پر پابندی یقینی بنانے کا حکم
6 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق 49 سہولت بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی سستے داموں فروخت جاری،ترجمان
1 ہفتہ ago




