ڈی پی ایس کی تعلیمی کارکردگی بہترین ہے۔ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ان تھک محنت کی ضرورت ہے۔کمشنر لاہور زید بن مقصود

کمشنر لاہور وپریذیڈنٹ بورڈ آف گورنرز (بی او جی)ڈی پی ایس زید بن مقصود کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود نے بی او جی ڈی پی ایس کے دوسرے بورڈ اجلاس کی صدارت کی ۔

پرنسپل ڈویژنل پبلک سکول و کالج نے آمدن اخراجات اور تعلیمی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور نے کلاس سٹرینتھ اور کوالٹی ایجوکیشن کے حوالے سے آراءو تجاویز کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ڈی پی ایس کی تعلیمی کارکردگی بہترین ہے۔ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ان تھک محنت کی ضرورت ہے۔ کمشنر لاہورنے کہا کہ ڈی پی ایس کے 10ہزار سے زائد سٹوڈنٹس کی صورت میں پاکستان کا روشن مستقبل ہمارے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے امور و مسائل حل کیلئے اکیڈیمک کمیٹی کام کررہی ہے۔ کمیٹی کی سفارشات کو ویلکم کرونگا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ڈی پی ایس سکول و کالج کے ساتھ تعلیمی سرگرمیوں کا حامل بہترین ادارہ ہے۔ ڈی پی ایس کی تمام سائنس و آئی ٹی لیبز کو ریسرچ کے مطابق اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ جدید تعلیمی عصری تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کیلئے موثر ٹیچنگ میتھڈولیجیز پر کام کرنا ہے۔ جدید ٹیچنگ طریقہ کار اور سٹوڈنٹس کے انٹر ایکٹو سیشنز سے علمی صلاحیت کو جدت ملے گی۔ ڈی پی ایس ہم نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں بہترین پوزیشنز لے رہا ہے۔کمشنر لاہور نے کہا کہ ڈی پی ایس کی اکیڈیمک ایمپروومنٹ کیلئے تمام سینیئر فیکلٹی و اساتذہ مشاورت میں یکساں شریک ہیں۔

جواب دیں

Back to top button