گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ اور وفاقی وزیر مواصلات علیم خان کی ملاقات

گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ اور وفاقی وزیر مواصلات علیم خان کی ملاقات ہوئی، گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے گلگت بلتستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ سیلاب سے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں رابطہ سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے اور کئی علاقوں میں سسپنشن برج اور آر سی سی پُلوں کو نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اشیائے خوردنوش اور پیٹرولیم مصنوعات بحران شدت اختیار کرگئی ہے

جس پر قابو پانے کیلئے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ ہر ممکن کوشش کررہی ہے ، گورنر گلگت بلتستان نے جے ایس آر، غذر ایکسپریس وے ، نلتر ایکسپریس وے اور بابوسر روڈ کے حولات سے تفصیلی گفتگو ہوئی اور جلد از جلد بحالی اور مرمت کیلئے وفاقی حکومت سے مدد طلب کرلی اس موقع پر وفاقی وزیر مواصلات علیم خان نے وفاق کی جانب سے بھرپور تعاون کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیلاب سے مواصلاتی نظام کو بہت نقصان پہنچا ہے ، حالیہ سیلاب سے گلگت بلتستان کے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا رہا ہے اور جلد نقصانات کا تخمینہ لگا کر مرمتی کام کا آغاز کیا جائے گا۔

جواب دیں

Back to top button