ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق نے کہاہے کہ نجی سیکٹر کی مشاورت اور تعاون سے ویسٹ واٹر کی ٹریٹمنٹ کا میکانزم بنا رہے ہیں۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ اور پانی کے ضیاع کی روک تھام بارے ٹھوس میکانزم پر کام جاری ہے۔ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید اور ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق سے آباد کے ممبران نے ملاقات کی اورمشاورتی اجلاس میں شہر کی ڈرینز میں ویسٹ واٹر بغیر ٹریٹمنٹ ڈالنے کی روک تھام اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ کی انسٹالیشن بارے مختلف تجاویز کا جائزہ لیاگیا۔

اجلاس کوبتایاگیاکہ انڈسٹریز اور رہائشی سکیموں سے ویسٹ واٹر پانی آلودگی کا باعث بن رہا ہے۔ہڈیارہ ڈرین میں انڈسٹری اور نجی سکیموں کی جانب سے بغیر ٹریٹمنٹ پانی ڈالا جا رہا ہے۔اجلاس کوبتایاگیاکہ نجی سکیمیں ٹریٹڈ پانی کو دوبارہ اپنے استعمال میں لا سکیں گی۔ ڈی جی واسا پنجاب نے کہاکہ واسا لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں خود بھی واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگا رہا ہے۔ایل ڈی اے اور واسا قوانین میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ بارے ترامیم اور قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔اجلاس میں صوبائی دارالحکومت میں بڑھتی پانی کی آلودگی اور ویسٹ واٹر کے ضیاع کی روک تھام بارے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں آباد کے ممبران نے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ بارے اصلاحات کو سراہااور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اجلاس میں سیکرٹری آباد کامران شجاع، شیخ اکبر، عثمان انور، وحید احمد بٹ، بابر خان،ہاشم علی اورچیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ فیصل قریشی، واسا اور ایل ڈی اے افسران نے شرکت کی۔






