وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب پولیس پاکستان ایپ کا افتتاح کر دیا۔ پنجاب پولیس پاکستان ایپ کے ذریعے صوبے بھر کے شہری گھر بیٹھے ایپ کے ذریعے قیمتی دستاویزات کی گمشدگی رپورٹ درج کراسکیں گے۔ ضروری دستاویزات گم ہونے پر پولیس اسٹیشن یا خدمت مرکز جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ پنجاب پولیس پاکستان ایپ پر اندراج کے بعد گمشدگی رپورٹ بھی گھر پر ہی موصول ہو گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب پولیس پاکستان ایپ کے اجراء پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کے لئے آسانی پیدا کرنا ہمارا عزم ہے۔ پنجاب کو جدت کی راہ پر گامزن کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ایپ کے ذریعے گمشدگی رپورٹ درج کرانے پر وسائل اور وقت دونوں کی بچت ہوگی۔
Read Next
14 گھنٹے ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایکسپو سنٹر میں ”پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026“کا افتتاح کردیا-*
14 گھنٹے ago
مریم نواز شریف نے ملتان کے نشتر ہسپتال میں پیٹ۔ سی ٹی سائیکلوٹرون،کینسر ٹریٹمنٹ کے لئے کوابلیشن سنٹر کا افتتاح کردیا
19 گھنٹے ago
حکومت پنجاب نے بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،ڈاکٹر سہیل انور چوہدری سیکرٹری ریگولیشن تعینات
2 دن ago
پنجاب،خراب امتحانی نتائج کے حامل ٹیچرز کے خلاف قانونی کارروائی کرنے اور نیا آرڈیننس لانے کا فیصلہ
2 دن ago





