صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ بلال یاسین کی زیر صدارت پی ڈی پی کے تحت واسا کے ترقیاتی کاموں کی رفتار کا جائزہ اجلاس ہوا۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل اور ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید نے اضلاع کی کارکردگی بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کی بروقت تکمیل کیلئے اضلاع میں افرادی قوت اور مشینری کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ تعمیراتی کاموں میں سست روی اور غیر معیاری میٹریل کا استعمال ثابت ہونے پر کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیا جائے گا۔ بارشی صورتحال کے باعث متعدد اضلاع میں کام کی رفتار 24 گھنٹے بڑھا دی گئی، باقاعدہ مانیٹرنگ بھی ہوگی۔ ابتدائی مرحلے میں پنجاب کے 15 شہروں میں واسا کمپلیکس تعمیر کرنے کا۔ بی فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ نے تمام اضلاع کے واسا ایم ڈیز کو ڈی سلٹنگ مہم فوری شروع کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ وزیر ہاؤسنگ کا کہنا تھا کہ موجودہ نالوں کی گہرائی اور چوڑائی کو بڑھانے اور طغیانی کے باعث آبادیوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ 15 اضلاع میں ہنگامی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اہداف کو بروقت مکمل کیا جائے گا۔ وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے واضح کیا کہ بارشی پانی کی بروقت نکاسی اور سلٹنگ میں درپیش چینلنجز کا بروقت تدارک اولین ذمہ داری ہے۔ 15 اضلاع کے واسا ایم ڈیز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی ۔
Read Next
2 دن ago
*وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کی حلقہ انتخاب میں کھلی کچہری،شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری*
3 دن ago
ڈائریکٹر ٹریننگ واسا لاہور ریاض الٰہی ولیم کی طویل سروس مکمل ہونے پر پروقار الوداعی تقریب
3 دن ago
ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد کی زیرِ صدارت ریونیو ریکوری سے متعلق اجلاس،ڈی ایم ڈی فنانس امتیاز غوری کی بریفنگ
4 دن ago
ایم ڈی واسا کی زیر صدارت اجلاس،آپریشنز اینڈ مینٹیننس، ترقیاتی پروگرام،ڈی سلٹنگ، ڈینگی کنٹرول دیگر محکمانہ امور کاجائزہ
5 دن ago
*عمان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا یو این ہیبی ٹیٹ ایوارڈ وصول کرنا پاکستان کیلئے اعزاز ہے،صوبائی وزیر بلال یاسین*
Related Articles
لاہور کو مزید سرسبز و شاداب بنانے کیلئے چھوٹے پارکس کی بحالی،گرین ایریاز کے تحفظ کے ساتھ نئے سبز مقامات بھی متعارف کرائے جائیں گے
1 ہفتہ ago
لاہور میں تقریباً 32 کلومیٹر طویل سیوریج لائنیں ٹرینچ لیس ٹیکنالوجی کے ذریعے بچھائی جائیں،محکمہ ہاؤسنگ پنجاب
1 ہفتہ ago
*کم آمدنی والے خاندانوں کو گھروں کی تعمیر اور مرمت کیلئے قرضوں کے اجراء میں مزید تیزی لائی جائے گی۔بلال یاسین*
1 ہفتہ ago
روڈا کا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف آپریشن،القیوم گارڈن،الخالق آرچڈ،الجنت ریزیڈنشیا سمیت 30 پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر سیل
2 ہفتے ago


