وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب پر عملدرآمد یقینی بنانے ہوئے نشتر ٹاؤن کو ماڈل ایریا بنانے کے لیے ستھرا پنجاب صفائی ٹیموں کی جانب سے صفائی کے بہترین انتظامات کیے جا رہے ہیں۔خصوصی صفائی اقدامات کے تحت شہر کے مضافاتی ٹاؤن کے تمام علاقوں میں زیرو ویسٹ مہم پر عملہ تعینات کر دیا گیا ہے۔نشتر ٹاؤن میں 1500 سے زائد ورکرز ،283 آپریشنل گاڑیاں اور 313 لوڈر رکشے لاہور کی دیہی یونین کونسلز میں مکینیکل سویپنگ،واشنگ اور ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن پر مامور ہیں۔ہلوکی، چندرائے، کاہنہ نو، گجومتہ، بیدیاں روڈ سمیت 22 ہاٹ اسپاٹس اور پلاٹس مکمل طور پر کلیئرکر دئیے گئے ہیں۔آشیانہ روڈ، اعوان مارکیٹ، کچا جیل روڈ اور چونگی امرسدھو میں بھی ہیوی مشینری کے ذریعے ویسٹ کلیئرنس کی گئی۔ ٹاؤن شپ، گرین ٹاؤن اور باگڑیاں کے علاقوں میں کنٹینرز کلئیرنس اور مینوئل سویپنگ کا عمل بھی مکمل کیا گیا۔مزیدبرآں ستھرا پنجاب مہم کے تحت بہترین صفائی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام ٹاؤنز کو مرحلہ وار زیرو ویسٹ کرنے کے اقدامات جاری ہیں۔شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ ستھرا پنجاب کےصفائی عملے سے تعاون کریں۔صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لئے ستھرا پنجاب کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں ۔
Read Next
3 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا داتا گنج بخش اور سمن آباد زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،11 مسمار
3 دن ago
روڈا کا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف آپریشن،الحرم ہاؤسنگ،پاسبان ہومز،عظیم گارڈن کے دفاتر سربمہر
3 دن ago
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان خود فیلڈ میں متحرک،واہگہ ٹاؤن کا دورہ
5 دن ago
کنٹونمنٹ بورڈ اور ایل ڈبلیو ایم سی کی مشترکہ کارروائی،لاہور روڈ سے کبوتروں کے پنجروں کا صفایا
5 دن ago
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے ایم سی ایل کے نئے کنٹرول روم کا افتتاح کر دیا،ڈی سی لاہور کی بریفنگ
Related Articles
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا شالیمار زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،5 مسمار،6 سربمہر
6 دن ago
*بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیلئے اکتوبر کا شیڈول جاری کر دیا*
1 ہفتہ ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن نے کرول گھاٹی سے جھگیوں کا صفایا کر دیا،5ایکڑ اراضی واگزار
2 ہفتے ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا نشتر زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،5 مسمار،دو سربمہر
2 ہفتے ago


