لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کی تگ و دو کام کر گئی،فنانس ڈیپارٹمنٹ نے فنڈز کی کمی کے باوجود اوکٹرائے شئیر کی چوتھی سہ ماہی کی گرانٹ جاری کر دی

لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کی تگ و دو کام کر گئی۔ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے پاس فنڈز کی کمی کے باوجود اوکٹرائے شئیر کے فورتھ کوارٹر کی ریلیز کر دی گئی ہے۔حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ خزانہ کی جانب سے صوبے کے کمزور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز (TMAs) کی مالی صورتحال کے حوالے سے اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔

محکمہ خزانہ نے مالی سال 2025-26 کی چوتھی سہ ماہی (اپریل تا جون) کے لیے کمزور TMAs کو درپیش مالی مشکلات کے پیش نظر فنڈز جاری کر دیے ہیں۔ اس سلسلے میں:🔹 سیٹلڈ اضلاع کے TMAs کے لیے 66 کروڑ 29 لاکھ 39 ہزار روپے🔹 ضم شدہ اضلاع (MDs) کے TMAs کے لیے 3 کروڑ 44 لاکھ 56 ہزار 250 روپے،جاری کیے گئے ہیں تاکہ تنخواہوں، پنشن اور دیگر ضروری اخراجات بروقت پورے کیے جا سکیں۔محکمہ خزانہ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دستیاب وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے مالی نظم و ضبط کو یقینی بنائیں اور اضافی فنڈز کے مطالبات کو مکمل جانچ پڑتال کے بعد ہی پیش کریں۔اسی طرح، لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی اسکروٹنی کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ TMAs کی آمدن، دستیاب بیلنس اور اخراجات کا تفصیلی جائزہ لے کر سفارشات مرتب کرے۔یہ اقدامات صوبے میں بلدیاتی اداروں کی مالی استحکام اور بہتر سروس ڈیلیوری کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button