سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ کی زیر صدارت صوبہ بھر میں چینی سپلائی بارے اہم اجلاس ہوا،کین کمشنر پنجاب نے مختلف ڈویژن میں فراہم کردہ چینی سٹاک کی تفصیلات بارے آگاہ کیا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ 2 روز میں عام مارکیٹ اور صنعتی استعمال کیلئے 3 لاکھ 81 ہزار 518 میٹرک ٹن چینی فراہم کی جا چکی ہے، مارکیٹ میں 5 روز اسپیشل ریلیف کے بعد 175 روپے فی کلوگرام چینی فروخت ہورہی ہے، پچھلے 24 گھنٹوں میں لاہور ڈویژن کیلئے 487 میٹرک ٹن اور گوجرانولہ ڈویژن کیلئے 635 میٹرک ٹن چینی فراہم کی گئی ہے، سرگودھا ڈویژن کیلئے 1 ہزار 328, راولپنڈی 428 میٹرک ٹن جبکہ ساہیوال کیلئے 284 میٹرک ٹن چینی سٹاک فراہم کیا جاچکا ہے، بہاولپور ڈویژن میں 4 ہزار 87، ڈی جی خان 1 ہزار 914 میٹرک ٹن چینی کی فراہمی یقینی بنائی گئی، فیصل آباد ڈویژن میں 2 ہزار 450 میٹرک ٹن اور ملتان ڈویژن میں 928 میٹرک ٹن چینی کی فراہمی یقینی بنائی جا چکی ہے، سیکرٹری پرائس کنٹرول کا کہنا تھا کہ عام مارکیٹ میں چینی سپلائی کے تناسب کو دو گنا کرنے سے ناجائز منافع خوروں کی حوصلہ شکنی ہوگی، گھریلو و صنعتی استعمال کیلئے مارکیٹ میں چینی سپلائی چین کو مانیٹر کرنے کیلئے اسپیشل مانیٹرنگ سسٹم وضع کر دیا گیا ہے۔
Read Next
5 گھنٹے ago
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کافلیگ شپ پراجیکٹ،”اپنی چھت، اپنا گھر“ ایک اور ایوارڈ کے لئے نامزد
1 دن ago
پنجاب میں پہلی مرتبہ پولیس فیلڈ فورس کیلئے باڈی ورن کیمرے آگئے،ٹریننگ مکمل
2 دن ago
حکومت پنجاب نے پی ایم ایس کے گریڈ 18 میں ترقی پانے والے افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،مزید ایڈجسٹمنٹ ہوگی
3 دن ago
Punjab skills development and entrepreneurship Authority Act 2026
4 دن ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکپتن کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات*
Related Articles
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ارکان اسمبلی کو جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے معیار اور شفافیت پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی
5 دن ago
ہر تحصیل میں الیکٹروبس چلے گی،پنجاب میں تحصیل کی سطح پر الیکٹروبس سروس کا آغاز جنوری سے کر دیا جائے گا
1 ہفتہ ago



