وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے دریائے راوی کا دورہ کیا،ریسکیو، واسا ، سول ڈیفنس، لائیو سٹاک اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے میڈیکل کیمپس کا جائزہ لیا، وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے عملے کو حفاظتی انتظامات یقینی بنانے پر شاباش دی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلال یاسین کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ہی ڈی ایم اے اور تمام ادارے پیشگی اقدامات یقینی بنا رہے ہیں، دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر 3لاکھ کیوسک سے زائد کپیسٹی ہے، شاہدرہ کے مقام سے ابھی 23 ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے، بلال یاسین نے واضح کیا کہ دریائے راوی میں کشتی رانی پر مکمل پابندی عائد کی جاچکی ہے، جانی و مالی نقصان سے بچنے کیلئے خانہ بدوشوں کو راوی کنارے سے ہٹا دیا گیا ہے،ضلعی انتظامیہ ،ریسکیو، واسا، لائیو سٹاک اور دیگر اداروں کے افسران موقع پر موجود تھے۔
Read Next
3 دن ago
*صوبہ بھر میں واسا عملے کی بنیادی ریسکیو اور فائر سیفٹی تربیت*
4 دن ago
نالہ لئی کی صفائی،تجاوزات کے خاتمے اور سیلابی صورتحال سے بچاؤ کے لئے جامع اقدامات کا فیصلہ
4 دن ago
*پھاٹا کے مالی سال 2025-26 کا جامع آڈٹ، خصوصی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم*
5 دن ago
وزیر اعلٰی صاف پانی پراجیکٹ، 30 نومبر تک راولپنڈی ڈویژن میں 706 فلٹریشن پلانٹس مکمل و فعال کرنے کا ہدف
5 دن ago





