وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے ڈی جی پی ایچ اے اور ایم ڈی واسا کے ہمراہ گجومتہ فیروز پور روڈ سے بیدیاں روڈ تک طویل ٹریک کے اطراف ہڈیارہ ڈرین کا جائزہ لیا، صوبائی وزیر نے ڈرین میں گرنے والے صنعتی ویسٹ واٹر اور ملحقہ آبادیوں سے آنیوالے نکاسی آب بارے دریافت کیا، ہڈیارہ ڈرین پر واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے بارے اہم ڈی واسا نے تفصیلی بریفنگ دی،ڈی جی پی ایچ اے لاہور منصور احمد نے صوبائی وزیر کو شجرکاری منصوبے بارے آگاہ کیا،وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے ڈرین کے اطراف صنعتی سیکٹر اور پی ایچ اے کو مل کر شجر کاری کرنے کی ہدایات جاری کیں،ڈی جی پی ایچ اے کو منصوبے کو عملی شکل دینے بارے جلد اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرنے بھی ہدایت کی گئی، وزیر ہاؤسنگ نے ایم ڈی واسا غفران احمد کو ہڈیارہ ڈرین پر واٹر ٹریٹمنٹ منصوبے بارے مزید سفارشات تیار کرنے کی ہدایت دی، ان کا کہنا تھا کہ ہڈیارہ ڈرین پر واٹر ٹریٹمنٹ منصوبہ حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے، وزیر ہاؤسنگ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں اور آلودگی پر قابو پانے کیلئے شجر کاری مہمات میں مزید اضافہ کیا جائے گا، دنیا بھر میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک میں پاکستان سر فہرست ہے، شہروں کی خوبصورتی میں اضافے اور شجرکاری مہمات میں اضافے کیلئے 26 اضلاع پی ایچ ایز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
Read Next
1 دن ago
*حسن اخلاق ،دنیا و آخرت میں عزت و بھلائی کی کنجی ہے۔ صوبائی وزیر بلال یاسین*
2 دن ago
عیدالاضحیٰ سے قبل کالعدم تنظیموں کی فہرست کی تمام اضلاع میں مکمل تشہیر یقینی بنائی جائے،وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین
4 دن ago
*میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی سربراہی میں کے ڈبلیو ایس سی کے وفد کی واسا پنجاب ہیڈکوارٹر امد*
5 دن ago
*حکومت پنجاب کا کم آمدن خاندانوں کیلئے کمیونٹی ڈویلپمنٹ منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ*
5 دن ago





