خیبر پختونخوا حکومت نےکمزور مالی پوزیشن والی ٹی ایم ایز کوتنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لئے ایک ارب 26 کروڑ کی گرانٹ جاری کر دی،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کا اظہار تشکر

پشاور(بلدیات ٹائمز) لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کی کاوشیں رنگ لائیں ہیں اور صوبائی حکومت نے کمزور مالی پوزیشن والی تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز کے ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لئے صوبائی خزانہ سے گرانٹ ریلیز کر دی ھے

جس سے غریب بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کی مشکلات میں کمی واقع ہو گی۔لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی ، صدر حاجی انور کمال خان مروت اور جنرل سیکریٹری سلیمان خان ہوتی نے فیڈریشن کے مطالبہ کو پزیرائی بخشتے ہوئے گرانٹ کی منظوری دینے پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا ،وزیر بلدیات و دیہی ترقی، سیکریٹری مالیات خیبرپختونخوا ، سیکریٹری بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا اور سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ اور دیگر معاون عملہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button