تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کاٹلنگ (مردان) کا ڈرائیور محمد ایاز ضلع بونیر میں سیلاب متاثرین کی خدمات کی فراہمی کے دوران شہید

تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کاٹلنگ (مردان) کا ڈرائیور محمد ایاز ضلع بونیر میں سیلاب متاثرین کی خدمات کی فراہمی کے دوران جان کی بازی ہار کر شہید کے مرتبے پر فائز ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں دیگر TMAs کی طرح محمد ایاز ڈرائیور بھی اپنے عملہ کے ساتھ بونیر میں سیلاب متاثرین کی امدادی کاروائیوں میں مصروفیت کے دوران اہنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا اور شہیید کے مرتبے پر فائز ہو گیا۔ لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی، چئیرمین محبوب اللہ ، صدر حاجی انور کمال خان ، جنرل سیکریٹری سلیمان خان ہوتی اور پاکستان ورکرز فیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدر شوکت علی انجم نے دیگر سیلاب متاثرین شہداء کے ساتھ ساتھ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کاٹلنگ کے ڈرائیور محمد ایاز کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان کوئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ھے کہ شہید ڈرائیور TMA کاٹلنگ محمد ایاز کے لئے شہید پیکیج جاری کیا جائے اور شہید کے پسماندگان کی بھر پور مدد کی جائے۔

جواب دیں

Back to top button