وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی دنیور نالے میں مٹی کے تودے تلے دب کر جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کیلئے دنیور آمد

قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے دلی تعزیت کی۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ جب میں بیرون ملک دورے پر تھا، یہ سانحہ ہوا،اسی وقت میں نے سیکریٹری داخلہ کو ہدایت کی تھی کہ پالیسی کے مطابق جاں بحق افراد کے لواحقین کو فوری طور پر ڈیتھ کمپنسیشن فراہم کی جائے تاکہ وہ اس مشکل گھڑی میں کسی حد تک سہولت پا سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن معاونت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے 11 کروڑ روپے کے ایمرجنسی اسکیمز منظور ہوئے ہیں جن پر کام جاری ہیں۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے متعلقہ ادارے کو دو دن کے اندر پانی کی فراہمی کی ہدایت کردی۔لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک انسان کا بچھڑ جانا ہی دلخراش ہوتا ہے، یہاں کئی قیمتی جانیں ایک ساتھ ہم سے رخصت ہو گئیں، یہ سانحہ نہایت افسوسناک اور دل کو دہلا دینے والا ہے۔ پوری قوم اس غم میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ برابر کی شریک ہے۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔اس موقع پر صوبائی وزراء،معاونین خصوصی برائے وزیر اعلیٰ،متعلقہ اداروں کے افسران، انتظامی سیکرٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button